لیزاراضی  پرجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،سول ر ہائشی سکیم  بنانے کیخلاف حکم امتناعی جاری 

Apr 26, 2022

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے آر سی کی بہار لپور میں لیزاراضی کی جگہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سول ر ہائشی سکیم بنانے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الا حسن ، جسٹس منیب الرحمن اور جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی پرمشتمل تین رکنی بینچ نے کرتے ہوئے عبوری حکم(سٹیٹس کو) جاری کیا جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کرد گئی ہے۔ عزیز اللہ شاہ صدر پاکستان ایگر ی کلچر ریسرچ کونسل ( PARC)، سائنٹسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد بنام گورنمنٹ آف پنجاب بذریعہ چیف سیکریٹری کیس میں پی اے آر سی کے وکیل ملک قمر افضل نے عدالت کو بتایا گیا کہ بہاولپور چولستان میں 1974میں ریسرچ سینٹر کے لیے 120ایکڑز ارضی دی گی جس کا مقصد بیجوں پر تجربات ان کی پیداور بڑھانے ، علاقہ میں شجر کاری کرنا تھا پنجاب حکومت نے 2015کے بعد سے لیز کی توسیع سے انکار کرتے ہوئے وہاں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے آفسران کے لیے سول رہائشی سکیم بنانے کا عندیہ دیا ، عدالت نے کیس میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔
 حکم امتناعی جاری 

مزیدخبریں