اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائیپرامن احتجاج تمام شہری کا جمہوری حق ہے جس کا اسلام آباد پولیس احترام کرتی ہیپرامن احتجاج ریڈ زون سے باہر، نیشنل پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے ریڈ زون کے اندر کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اس سلسلہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات واضح ہیں ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق امن وامان میں خلل ڈالنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ریڈ زون کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
144 نافذ العمل
iریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل
Apr 26, 2022