اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں کیوبا کے سفیر زینر کارونے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق کیوبا کے سفیر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہاکہ احسن اقبال کی جانب سے لاہورپریس کانفرنس میں کیوبا کا نامناسب ذکرکیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ احسن اقبال کا بیان پاکستانیوں کی کیوبا کیلئے حقیقی احترام کو ظاہر نہیں کرتاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھاکہ پاکستان کو معیشت کیلئے بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کی ضرورت ہے ، عمران خان اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ امریکا میں پاکستان کا کوئی نام لینے والا بھی نہ بچے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد کیا ہے پاکستان کو کیوبا یا شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں ؟اس ٹوئٹ کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ دل کی گہرائی سے کیوبا کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیوبا کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں، 2005 میں پاکستان میں زلزلے کے بعد کیوبا کے ڈاکٹرز کے بہادرانہ کردار کو نہیں بھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ میرا بیان صرف خارجہ پالیسی کے تناظرمیں تھا۔
کیوبن سفیر