واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں کوویڈ-19کی وباکے دوران آمدنی میں عدم مساوات میں انتہائی اضافہ دیکھنیمیں آیا ہے اوراس دوران ملک کے ارب پتی افراد مزید 70 فیصد امیر ہو گئے ہیں۔سان فرانسسکو پبلک پریس کے ایک حالیہ مضمون کیمطابق ایسے وقت میں جب معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان فرق میں اضافہ جاری ہے اسکی زیادہ تر وجہ 20ویں صدی کے اوائل کے امتیازی معاشی طریقوں پرمبنی ہے جس کی وجہ سے امریکہ میں نسلی اقلیتوں کے افراد کے لیے دولت جمع کرنا یااپنی آمدنی کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا تھا۔ مضمون میں سان فرانسسکو کا حوالہ دیاگیاہے جہاں ایک جانب 77 ارب پتی افراد ہیں لیکن اس کے اردگرد واقع کاونٹیز میں 34ہزار سے زیادہ بیگھر افراد اور 8لاکھ سیزیادہ غربت کی زندگی بسر کررہے ہیں۔مضمون میں مزید کہا گیا کہ یہ سب کے لیے ایک مسئلہ ہے کیونکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آمدنی میں بڑا فرق سماجی برائیوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔
نسل پرستی
امریکہ میں دولت کے فرق کی بنیاد نسل پرستی ہے: امریکی میڈیا
Apr 26, 2022