اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت لوک ورثہ فنڈزمیں مبینہ خردبرد کے ریفرنس میں وکیل کی عدم دستیابی کے باعث شریک ملزم کی درخواست پر بحث نہ ہوسکی۔گذشتہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اوروکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے،شریک ملزم مظہر السلام کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث درخواست پر دلائل نہ ہو سکے اورعدالت نے کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی کردی۔واضع رہے کہ ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
خردبر ریفرنس
لوک ورثہ فنڈزمیں مبینہ خردبر ریفرنس ، وکیل کی عدم دستیابی کے باعث بحث نہ ہوسکی
Apr 26, 2022