دنیا کا امیر ترین شخص ایلن مسک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا مالک بن گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایلن مسک کے درمیان گزشتہ روز معاہدہ متوقع تھا۔اس حوالے سے نیویارک ٹائمز کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایلن مسک نے ٹویٹر خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کی آفر کی تھی، ٹویٹر کے شیئر ہولڈرز کو فی شیئر 54.20 ڈالرز ملیں گے، خبر آتے ہی ٹویٹر کی شیئر کی قیمت میں 4 فیصد تک اضافہ ہوگیا تھا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات کے بعد اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر 44 ارب ڈالرکے ساتھ ایلن مسک کی ملکیت بن چکا ہے۔