اینڈرے روبلوف نے  سربیا اوپن کا ٹائٹل نام کرلیا

Apr 26, 2022

بلغراد(آئی این پی)سیکنڈ سیڈ اینڈرے روبلوف نے شاندار کارکردگی کی بدولت سربیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے ورلڈ نمبر ون نواک جوکووچ کو شکست دی۔سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں روس کے اینڈرے روبلوف نے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6، 7-6اور 0-6سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، روبلوف کا یہ مجموعی طور پر 11واں ٹائٹل ہے۔ 

مزیدخبریں