9  انگلش پریمیر لیگ کا 100واں گول رونالڈو نے آنجہانی بیٹے کے نام کردیا

لزبن (این این آئی)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش پریمیئر لیگ میں گول کی سنچری بنادی اور اپنا 100واں گول بیٹے کے نام کردیا، اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ آرسنل سے شکست کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی۔انگلش پریمیر لیگ کے اہم میچ میں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ اس میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے واحد گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیا جو انگلش پریمیئر لیگ میں ان کا 100واں گول بھی تھا۔اسٹار فٹبالر نے اپنا یہ 100واں گول اپنے آنجہانی بیٹے کے نام کردیا۔ آرسنل نے اس فتح کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

ای پیپر دی نیشن