گوئٹے مالا سٹی(آئی این پی)وسطی وجنوبی امریکی ممالک گوئٹے مالا اور کولمبیا میں فٹ بال میچوں کے دوران مسلح تصادم کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گوئٹے مالا کے علاقہ ولا کنالس میں انڈور فٹ بال میچ کے دوران مبینہ طور پر جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تصادم میں 6افراد ہلاک ہو ئے ۔
جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے شہر سانٹا مارٹا میں سیرا نیواڈا فٹ بال سٹیڈیم میں ہفتے کو ایک میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان لڑائی سے 2افراد شخص زخمی ہو گئے جن میں ایک دم توڑ گیا۔