افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی،بیجنگ میں دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا لاک ڈائون کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے بڑے پیمانے پر ضرورت کی اشیاء خریدنا شروع کر دیں۔چین میں ایک بار پھر وبائی بیماری کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے باعث بیجنگ میں لاک ڈائون لگانے پر غور کیا جا رہاہے۔لاک ڈائون کے خدشے کے پیش نظر چینی عوام میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی اور شہریوں نے بڑے پیمانے پر اشیائے ضروریہ خرید کر جمع کرنا شروع کر دیں۔ بیجنگ میں دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔اس سے قبل چینی حکام کی طرف سے بیجنگ کے ایک وسطی علاقے میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس علاقے میں جسے چا ینگ کہا جاتا ہے کہ 35 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔واضح رہے کہ چین پہلے ہی ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کووڈ کی وبا کے پھیلا ئوروکنے کی کوشش کر رہا ہے۔