انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 186.05 سے کم ہو کر 185.62 روپے پر بند ہوا ہے۔ انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 187 روپے سے کم ہو کر 186 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔