اسلام آباد میں منکی پاکس کا پہلا کیس‘ تمام ائرپورٹس پر ہائی الرٹ


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پاکس کی علامات تھیں، متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے۔ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔ حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص راولپنڈی یا اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ منکی پاکس کے پہلے کیس کے بعد پورے ملک کے ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔
منکی پاکس 

ای پیپر دی نیشن