آڈیو سنی ، دکھ ہوا ، ثاقب نثار نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے : خواجہ آصف 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثاقب نثار! آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میاں ثاقب! آپ کی آڈیو سنی، بہت دکھ ہوا۔ آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ چودہ پندرہ سال قبل آپ نے نواز و شہباز شریف کے ساتھ دو گلے مجھ سے بیان کیے جو سراسر بے بنیاد ہیں۔ میں میڈیا پہ حقیقت بیان کر سکتا ہوں۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نوازشریف سے بدلہ لے لیا، ان کو سزا سنائی، اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے۔
خواجہ آصف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...