اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ ، چیلنج ہے آو¿ الیکشن میں مقابلہ کرو ، عمران 

Apr 26, 2023


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2011ء مینار پاکستان جلسہ دیکھ کر الیکٹ ایبل نے پی ٹی آئی میں آنا شروع کیا۔ نواز شریف آج تک مینار پاکستان میں جلسہ نہیں کر سکے۔ الیکشن 2013ء میں دھاندلی کی گئی۔ مسلم لیگ ن کا ریکارڈ ہے اپنے امپائروں کے بغیر میچ نہیں کھیل سکتے۔ ای وی ایم آتی ہے تو 90 فیصد دھاندلی ختم ہو جائے گی۔ ان تمام جماعتوں نے ای وی ایم کو نہیں آنے دیا۔ میرا چیلنج ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ ہے تو آ¶ الیکشن میں مقابلہ کرو۔ ضمنی الیکشن میں امپائر ساتھ ملا کر بھی ہار گئے۔ نواز شریف کا سب کچھ بیرون ملک ہے۔ پاکستان کے فیصلے کیسے کر سکتا ہے۔ ملک کا یہ حال ہے سزا یافتہ نواز شریف اور بیٹی حکم دے رہے ہیں کہ مجھے نااہل کیا جائے۔ ملک میں انصاف ہوگا تو کوئی طاقتور جرم نہیں کرے گا۔ برطانیہ میں شہزادوں کو قانون توڑنے پر جرمانہ ہوتا ہے۔ مغرب میں چوروں کو این آر او نہیں سزا ملتی ہے۔ امیر لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ایک سال میں 9 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ پاکستانی سرمایہ کار ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ہمیں انصاف کیلئے قربانیاں دینا پڑیں گی۔ ان کو ڈر ہے عمران خان اقتدار میں نہ آجائے۔ مجھ پر اب تک 145 کیسز درج ہو چکے ہیں۔ ہمارے کارکنوں کے ساتھ جیلوں میں بدترین سلوک کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور کے ساتھ جو سلوک ہوا، مغرب میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ہم سب حقیقی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیں گے۔ اگر کوئی ملک ٹھیک کر سکتا ہے تو صرف پی ٹی آئی ہے۔ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ بھیک مانگنے اور قرضے لینے سے مسائل ختم نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف کی 28 ویں سالگرہ پر آپ کی حکومت ہو گی۔ امید ہے ایک سال بعد ہمارا ملک اس دلدل سے نکل گیا ہوگا۔ جب ملک پر مشکل آتی ہے تو نواز شریف بیماری کی ایکٹنگ کر کے لندن بھاگ جاتا ہے۔ آج یہ حال ہے کہ سزا یافتہ لوگ ملک کے اہم فیصلے کر رہے ہیں۔ جنرل (ر) باجوہ نے ان چوروں کو ہم پر مسلط کیا۔ مجھ پر حملہ ہوا تو 3 طاقتور افراد کی وجہ سے ایف آئی آر نہ کٹوا سکا۔ عمران نے پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے ملک بھر میں پی ٹی آئی کے ریجنل صدور کو زمان پارک طلب کر لیا۔ ٹکٹوں کی ریویو درخواستوں پر مشاورت کی جائے گی۔ ریجنل صدور کو انتخابات کیلئے انتخابی مہم کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ انتخابی مہم کے حوالے سے سفارشات طلب کی جائیں گی۔

مزیدخبریں