لاہور (نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، ایاز صادق نے لاہور میں ملاقات کی۔ سابق سپیکر اسد قیصر نے بھی پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ دریں اثناءچودھری پرویز الہٰی بھی پرویز خٹک سے ملے۔ سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے بھی ٹیلی فون پر تعزیت کی۔ چودھری پرویزالہٰی سے ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کی بھی ملاقات ہوئی۔ سعد رفیق اور چودھری پرویزالہٰی نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، ایاز صادق بھی چودھری پرویزالہٰی سے گلے ملے۔ ذرائع کا کہنا ہے غیر رسمی ملاقات کے دوران چودھری پرویزالہٰی اور سردار ایاز صادق نے ایک دوسرے کے ساتھ بحران کے حل کیلئے مختصر بات چیت، سیاسی بحران کا حل کیا ہو گا؟ سیاسی شخصیات میں یہی موضوع زیر بحث رہا، پیدا شدہ بحران کا حل نکلنا چاہئے، خواجہ سعد رفیق نے اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تو آپ سے رابطہ ہے۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نگران حکومت کی مدت ختم ہو گئی، ہم نے تو پنجاب اور کے پی کے حوالے سے پٹیشنز دائر کر دی ہیں، ساری باتیں اس بات پر ہو رہی ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے احترام اور عزت پر قائم رہیں تاکہ الیکشن ہو سکے۔ سیاسی رہنماو¿ں نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔ تاہم ملاقات کے دوران سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ ایک ہی وقت میں الیکشن کیلئے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہیں۔
مذاکرات