وزیراعظم کی ایک ہی دن الیکشن کی پٹیشن پر مشاورت ، اتحادیوں کا اجلاس آج ہوگا 


لاہور ( نیوز رپورٹر+این این آئی+ آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سپریم کورٹ میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کی پٹیشن کے معاملے پر لاہور میں سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت ہوئی‘ جس میں موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ایک ہی دن الیکشن کرانے کے کیس سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں انکی اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن پر مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور قانونی ماہرین نے اہم ملاقاتیں کیں۔ جن میں وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور احد چیمہ بھی شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ اس کے ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ شہباز شریف کا اپنے رفقاءسے موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ عمران خان کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں، فیصلہ آج (بدھ) اتحادیوں کے اجلاس میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی جماعتوں کا طلب کردہ اجلاس آج ہو گا۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اسمبلیوں کے حوالے سے آئینی و قانونی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج 12:30بجے وزیر اعظم ہاو¿س میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اسلام آباد (رانا فرحان اسلم) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف آج قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے لیگی اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اعتماد میں لیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم ہاو¿س میں عشائیہ منعقد ہو گا جس میں حکومتی اتحاد کا حصہ تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاوس کمیٹی روم نمبر2 میں لیگی اراکین اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ تمام لیگی اراکین اسمبلی کو بروقت پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہا¶س کے کمیٹی روم نمبر 2 میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ن لیگی اراکین اسمبلی کو موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم لیگی اراکین اسمبلی کو اہم امور پر اعتماد میں لیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاو¿س میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کیلئے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تمام اراکین اسمبلی کو دعوت دیدی گئی۔ عشائیہ کا مقصد موجودہ حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے مخالفین کو یہ پیغام دینا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں کا وزیر اعظم پاکستان پر مکمل اعتماد ہے۔ عشائیے میں تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...