شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق کوآرڈی نیٹر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی کا عمل وہی سے شروع کریگی جہاں پر امپورٹڈحکمرانوں نے بریک لگائی ہے موجودہ حکومت چیئر مین عمران خان کی مخالفت اور اپنی غلط پالیسیوں کے پیش نظر دن بدن تنزلی کا شکار ہورہی ہے پاکستانی عوام نے ہر موقع پر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ ثابت کر دیا عمران خان کو دیوار سے لگانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے انتخابات میں دکھاوے کا سیاسی اتحاد پارہ پارہ ہوجائیگا اور یہی لوگ انتخابی کمپین کے دوران ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے قوم کو بیوقوف بنائیںگے قوم ان کے ہر رنگ سے واقف ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانا شہر میں ڈیرہ حاجی غلام رسو ل ورک پر صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چودھری خرم ریاض کاہلوں، تنویر احسن، شعیب مرتضیٰ سمیت دیگربھی موجودتھے۔
انتخابات میں دکھاوے کا سیاسی اتحاد پارہ پارہ ہوجائیگا :غلام نبی ورک
Apr 26, 2023