شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کے حکم پر سنی تحریک کے ذمہ داروں نے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں عیدالفطر کی خوشیاں مریضوں و ڈیوٹی پر مامور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ منائیں،مریضوں کی عیادت بھی کی پیرا میڈیکل سٹاف سمیت عملہ میں کھانا و عیدی بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے رہنما¶ں وسیم نقشبندی‘ مفتی شہباز علی سیال‘ پروفیسر فیاض مقصودنے کہا کہ اپنے پیاروں سے دور عید منانے والوں کے احساس محرومی کو ختم کرنے کےلئے گزشتہ دس برس سے سنی تحریک کے ذمہ داران عید کی خوشیاں بیماری میں مبتلا افراد کے ساتھ مناتے ہیں،اپنی مدد آپ کے تحت خالصتاً رضا الٰہی کے لئے یہ کام سر انجام دیتے ہیں، بلاتفریق انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے، اہلسنت خدمت فا¶نڈیشن کے رضاکا ر شب وروز غریبوں، مستحقین،سفید پوش افراد کی ملک بھر میں خدمت کررہے ہیں،ہماری تحریک کی اصل تصویر عوامی خدمت اور پاکستان سلامتی کے ضامن اداروں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے،پاکستان ہے تو ہماری پہچان ہے،ہمیں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا، اس موقع پر علامہ افضل نقشبندی، حاجی اشرف الہٰی، عمر دراز چشتی، حکیم عرفان تبسم، عظیم سلطانی، صاحبزداہ صفران جامی، قاری ذوالفقار علی نقشبندی، سیٹھ اویس، رانا عدیل، محمد بادشاہ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
بلاتفریق انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے: وسیم نقشبندی
Apr 26, 2023