گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پیر سید عطاءمحمد قادری ؒ کے انتالیسویں عرس کی تقریبات کا آغاز ، دو روزہ تقریبات کا افتتاح سجادہ نشین چوہدری اقبال گجرسابق صوبائی وزیر نے کیا جبکہ تقریبات میں ملک کی مذہبی اور روحانی شخصیات کے علاوہ متعقدین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی پہلے روز قرآن خوانی کے علاوہ محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں معروف قوال پارٹیوں نے نعتیہ اورصوفیانہ کلام پیش کئے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اقبال گجر نے کہا کہ دین اسلام کی تبلیغ و ترویج میں بزرگان دین کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اس موقع پر امت مسلمہ اور دین اسلام کی سر بلندی ،ملکی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔