حافظ آباد:3روزگزرگئے،سٹےج اداکارہ عائشہ عرف منزہ کے قاتل پکڑے نہ گئے


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)معروف اسٹےج اداکارہ اور ڈانسر عائشہ عرف منزہ ملتانی کو فائرنگ کرکے قتل کئے جانے والے ملزمان کو پولےس تھانہ سٹی 3روزگزرنے کے بعدبھی گرفتارنہ کرسکی جس پر اداکارہ کی والدہ اور دےگر عزےزواقارب پولےس کی چےرہ دستےوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ مقتولہ کی والدہ شاہدہ بی بی نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے مےڈےا کو بتاےا پولےس مقتولہ کے مرکزی ملزم اور سابق شوہر زبےر عرف جےری بٹ جو کہ پولےس کانسٹےبل رہ چکا ہے ۔سٹی پولےس اسے اپنا سابقہ پےٹی بھائی ہونے کی وجہ سے گرفتارنہ کررہی ہے ۔بلکہ ہمےں تھانہ کے چکر لگواکر خوارکےا جارہاہے۔۔ہم جب بھی تھانہ جاتے ہےں پولےس والے ہم سے دس پندرہ ھزار بٹورلےتے ہےں اور ملزمان کی گرفتاری کےلئے عملاً کچھ نہےں کررہے۔تےن دنوں مےں ہمارا اب تک ڈےڑہ لاکھ روپے خرچ ہوچکا ہے جبکہ ہماری بالکل شنوائی نہےں ہورہی ۔ ملزمان مےری نواسی اےمان فاطمہ کو بھی غائب کرچکے ہےں اور مقتولہ کی ہرچےز پر بھی قبضہ کرچکے ہےں۔پولےس اپنے سابقہ پےٹی بھائی سے ہمدردری رکھتے ہوئے ہمےںلولی پاپ دے رہی ہے۔جبکہ پولےس نے راتوں رات ہماری عدم موجودگی مےں غلط اےف آئی آر کاٹ کر گواہ بھی خود لکھ دے اور ہمارے کےس کو کمزور کردےا جس پر اب ہم دلبرداشتہ ہوکر انصاف کےلئے کوئی اور قدم اٹھائےں گے۔ کےونکہ ہمےں حافظ آباد سٹی پولےس سے انصاف کی کوئی توقع نہےں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...