شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے پارٹی کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں کنور عمران سعید تحریک انصاف کا حقیقی چہرہ اور پارٹی کارکنوں کی آواز ہیں جن کی پارٹی کے لئے طویل اور ناقابل فراموش خدمات ہیں مگر انتہائی دکھ کےساتھ میں پارٹی قیادت کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں انصاف کا نظام قائم کرنے سے پہلے پارٹی کے اندر بھی انصاف کا قیام انتہائی ضروری ہے آخر کب تک پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکنوں سے ناانصافی ہوتی رہے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے ہم اسے لمیٹڈ کمپنی نہیں بننے دیں گے اس فرسودہ نظام کے تسلسل کی وجہ سے 2 فیصد کرپٹ اور پیرا شوٹرز 98 فیصد عوام پہ حکمرانی کرتے ہیں جبکہ کپتان عمران خان کی تو جنگ ہی اس کرپٹ طبقے کے خلاف ہے اگر نظریاتی لوگوں کو نظر انداز کرکے ابن الوقتوں اور پیرا شوٹرز کو ہی ٹکٹ جاری کئے گئے تو پھر ملک میں نظامِ انصاف کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔
کنور عمران سعید کی پارٹی کےلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں:سید ارشد ہاشمی
Apr 26, 2023