شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی شیخوپورہ اور شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں آگاہی سیشن بعنوان ''کل نہیں آج ،ووٹ سے بدلیں سماج'' کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ماجد سلہری نے شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کے مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا عرفان صفدر دھوتھڑ نے طالبات کو بطور ریاست کے ذمہ دار شہری کے حقوق اور شناختی کارڈ کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور ووٹ کی اہمیت، اندراج کا درست طریقہ کار، ووٹرز کی تصدیق، 8300 ایس ایم ایس کی مفت فراہمی اور خواتین کے شناختی کارڈ مفت بنانے کی سرگرمیوں کے متعلق شرکاءکو آگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ ووٹ عوام کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے اور عوام کو با اختیار کرتا ہے کہ اپنے درست انتخاب سے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر استوار کریںجمہوریت میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
آگاہی سیشن بعنوان ''کل نہیں آج ، ووٹ سے بدلیں سماج'' کا انعقاد
Apr 26, 2023