ضلع شیخوپورہ میں پارٹی کی ٹکٹیں میرٹ پر دی گئیں : عدنان اسلم


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر عدنان اسلم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے صوبائی امیدواروں کی ٹکٹوں کے اعلان سے پارٹی کے کارکنوں میں نیا حوصلہ پیدا ہواہے ضلع شیخوپورہ میں پارٹی کی ٹکٹیں میرٹ پر دی گئی ہے پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں ضلع شیخوپورہ سے کلین سویپ کرے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہاﺅسنگ کالونی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے کیا عدنان اسلم نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات سے بھاگ رہی ہے حکومت کا بل اگر پارلیمنٹ منظور نہیں کرتی تو اس سے ثابت ہو تا ہے کہ شہباز کی پارلیمنٹ میں اکثریت نہیں ہے پہلی بار سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کیاہے اگر امپورٹڈ حکومت ایک ہی دن الیکشن چاہتی ہے تو قومی اسمبلی سندھ کی اسمبلیاں ایک ساتھ توڑ دیں اور ایک ہی دن میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن