شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ ن لیگ کبھی بھی انتخابات سے نہیں بھاگتی کسی ایک شخص کی ڈکٹیشن پر انتخابات نہیں ہو سکتے عمران خان انتشار کی جڑ ہے کبھی قومی اسمبلیوں سے استعفیٰ دیتے ہے اور پھر صوبائی اسمبلیاں توڑ کر ملک میں آئینی بحران پیداکیا جاتا ہے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے پیر اشرف رسول نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے حکومت نے رمضان المبارک میں غریب نادار لوگوں کیلئے مفت آٹا سپلائی کیا جس کی عمران خان کو سخت تکلیف ہے ۔ ن لیگ نے ہمیشہ پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ملک کو اشرافیہ نے لوٹ کر کھایا ہے نواز شریف کے دور میں ملک ایٹمی طاقت بنا موٹروے سی پیک بجلی کے نئے کارخانے سڑکوں کی تعمیر سے ملک میں انقلاب برپا ہو گیا تھا مگر عمران خان نے ساڑھے 3سال میں ملکی معیشت کو تباہ کر دےا ۔
ن لیگ نے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا : پیر اشرف رسول
Apr 26, 2023