شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) نیوسول لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر رانا نصیر احمد خاں نے کہا کہ آج مسلمانوں کا اللہ تعالیٰ پر تقویٰ اور توکل کم ہونے کے باعث مشکلات ،مسائل اور بحرانوں سے دوچار ہیں تو دوسری طرف کفار بھی انہیں ظلم وبربریت کا نشانہ بنارہے ہیں مسجد اقصیٰ پر ہونیوالا حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے یہ بھی مسلمانوں کی اجتماعی بے حسی ،اللہ تعالیٰ سے دوری کا نتیجہ ہے آج ہمیں نیک اعمال کیساتھ خدا کی ذات پر اپنے توکل کو مضبوط کرنے اورانفرادی طور پر اپنی اصلاح واحوال واحتساب کرنے کی ضرورت ہے جب مسلمانوں کا اللہ پر اعتقاد تھا تو اس وقت آسمان سے غائبانہ مدد اور نصرت بھی نازل ہوتی رہی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر عید ملن کیلئے آنیوالے معززین سے گفتگو کے دوران کیا ۔
دےن سے دوری کے باعث مسلمان بحرانوں سے دوچار ہیں : رانا نصےر
Apr 26, 2023