شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر آصف الیاس گل اور کاشف گیلانی نے کہا ہے کہ آ ج کی بعض قوتین پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے عوامی نفرت پھیلانے اور انتشار کو فروغ کی کوششیں کررہی ہیں جو کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کے مفاد میںنہ ہیں پنجاب میں پہلے انتخابا ت کرانے سے حالات بہترنہیں بلکہ مزید خراب ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ پی پی 140 کے نامزد امیدوار چودھری منیر قمر واہگہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان رہنماﺅں نے کہاکہ سپریم کورٹ کو اپنا فیصلہ مسلط کرنے کی بجائے ملک کے اجتماعی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا آئینی کردارادا کرنیکی ضرورت ہے پارلیمان ملک کے 22 کروڑ عوام کے منتخب نمائندوں کا ادارہ ہے اس کی سپر میسی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا عمران خان کی طرز سیاست سے ملک کے اندر سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہونے کیساتھ ملک بحرانوں ،مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے ۔