نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) تعلیم صحت انصاف کے بغیر بہترین معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا دنیا میں اپنا لوہا منوانے کےلئے نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا جس کےلئے بہترین سستی تعلےمی سہولےات فراہم کرنا حکومت کا کام ہے حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی سے ہم اپنا مقام کھو بیٹھے لاقانونیت کی انتہاءہو چکی عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے امیدوارممبر صوبائی اسمبلی پی پی135 ڈاکٹر سید ےوسف کاظمی کی سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا عوام کی تکالیف کا ازالہ کرنے کےلئے خود تکلیف برداشت کرنا ہو گی حکمران اپنے اخراجات میں کمی کریں عیاشیوں کا ہمارا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔