قصور(نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ کا اوورلوڈنگ اور زائد کرائے وصول کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری۔ عید الفطر کے دوران 278 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر 78 ہزار روپے جرمانہ کےا گےا، 32 گاڑیوں کو بند جبکہ 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز بھی فیروز پور روڈ پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری رہا اورضلعی انتظامیہ کی مختص کردہ ٹیموں نے 70 مسافر گاڑیوں کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر 6 مسافر گاڑیوں کے چلان کیے گئے۔
اوورلوڈنگ ‘ زائد کرائے وصول کرنیوالی متعدد گاڑیوں کو جرمانے
Apr 26, 2023