(ن) لیگ نے ہمیشہ ملک کوبھنور سے نکالا ہے: چوہدری شہباز

Apr 26, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 142 چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ 2017 میں (ن) لیگ دنیا کی 24 وےں بڑی معیشت بناچکی تھی عالمی ادارے پیشنگوئی کر رہے تھے کہ پاکستان بہت جلد گروپ 20 میں شامل ہو گا پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو معاشی تباہی کا شکار کیا جس کا حساب پی ٹی آئی کو دینا پڑےگا عوام ووٹ کی پرچی سے انتقام لے گی، اپنے ایک بیان میں چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ سازش اورپاناماکا ڈرامہ کر کے ملکی ترقی کے سفر کو روکا گیا اور الیکشن میں دھاندلی کر کے ایک ایسی حکومت مسلط کی گئی جس نے ملک کی معیشت کو 4 سال کی مدت میں 24 سے 47 ویں معیشت بنایا ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ ملک کوبھنور سے نکالا ہے، اس بار بھی پاکستان کو معاشی مشکلات سے چھٹکارا دلائے گی اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرکے دم لے گی۔

مزیدخبریں