قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور تھانہ صدر کی حدود میں میاں بیوی کی لڑائی میں شوہر کا مبینہ طورپربیوی کو آگ لگا کر جلاکر مارنے کی کوشش،مریضہ کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے۔قادرآباد کے رہائشی نعیم نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ میرے داماد محسن علی اور میری بیٹی حفصہ بی بی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا جس کے بعد خاندان کے لوگوں نے صلح کرانے کی کوشش کرتے رہے مگر کامیاب نہ ہوئے میرے داماد نے مبینہ طور پر میری بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر جان سے مارنے کی کوشش کی حالت غیر ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔