شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 2017 میں پھلتے پھولتے پاکستان کو جن قوتوںنے بریک لگائی اور نواز شریف کو سزا دلوائی آج وہ خود سزا بھگتے رہے ہیں 2023 کا الیکشن نواز شریف کے بغیر نہیں ہونے دینگے پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا اللہ رب العزت بیڑہ غرق کرے، بھارت اور پاکستان اکٹھے آزاد ہوئے آج وہ کہاں کھڑا ہےں اورہم کہاں کھڑا ہےںجبکہ پاکستان کو ریسورس گیئر لگانے والی گاڑی کا انجن عمران خان کو بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے مجرموں کو بے نقاب کرناہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے سردار واصف ڈوگر کی طرف سے ککڑ گل میںعید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سردار محبوب ڈوگر ، سردار محسن ڈوگر، میاں رفاقت علی ، سید سجاد حسین شاہ ، ملک اشتیاق احمد ڈوگر،ملک عرفان اسلام سمیت پارٹی عہدیداروں ، معززین اور کارکنان کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔