کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز فیوچرسپریڈ 554بی پی ایس کی کمی سے 8.84 فیصد پر آگیا۔فیوچر کاو¿نٹر پر تجارتی سرگرمیوں میں قدرے بہتری آئی کیونکہ اوسط یومیہ حجم 13.4 فیصد بڑھ کر 19.98 ملین شیئرز ہو گیا جو پچھلے ہفتے کے اوسط 17.62 ملین شیئرز کے مقابلے میں تھا۔فیوچر کاو¿نٹر پر یومیہ تجارت کی اوسط قدر اس ہفتے کے دوران 9.7 فیصد بڑھ کر 0.91 بلین روپے ہو گئی جو پچھلے ہفتے کے 0.83 بلین روپے تھی۔
تجارتی سرگرمیوں میں قدرے بہتری
Apr 26, 2023