زمینوں کی قیمت سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی توسیع کا عمل بند ہو نے کا خدشہ


فیروزوالہ( نامہ نگار) زمینوں کی قیمت سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کی وجہ سے شیخوپورہ کے قریب موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی توسیع کیلئے اراضی کی ایکوزیشن کا عمل بند ہو جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این ایچ اے اینڈ موٹروے پولیس کے مطالبہ پر شیخوپورہ کے نزدیک گاو¿ں کوٹ رنجیت کی 106 کنال اراضی ایکوائر کرنے کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے مگر محکمہ مال کو اس اراضی کی مجوزہ 92.072 ملین روپے کی رقم این ایچ اے نے ادا نہ کی ہے جس کی وجہ سے زمینوں کی ایکوزیشن کے بارے میں جاری شدہ سیکشن 4 کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے اس بارے میں تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن