ڈیفنس‘خواتین کو ہراساں کرنے  سے منع کرنے پر امیر زادوںکا ریسٹورنٹ ملازمین پر تشدد‘توڑ پھوڑ


لاہور(نامہ نگار)ڈیفنس کے علاقے میں ریسٹورنٹ میں خواتین کو ہراساں اور چھیڑخانی سے منع کرنے پر بگڑے امیرزادوں نے ریسٹورنٹ ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالااور توڑ پھوڑکی ہے۔ تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں واقع ریسٹورنٹ میں بگڑے امیر زادے خواتین کوہراساں کرنے سے منع کرنے پر طیش میں آگئے۔ انہوں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرانے کےلئے تھانے درخواست دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن