عمران سیاست دان نہیں تخریب کار ہے:سیف الملوک 


 لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں جیت کر عوام کو اس جعلی لیڈر فتنہ خان سے ہمیشہ کے لئے نجات دلا دے گی، عمران خان سیاست دان نہیں تخریب کار ہے،عمران خان سیاست میں غیر ضروری عنصر، جھوٹا اورفسادی ہے۔انہوں نے کہاکہ شرانگیزاورفسادی شخص سیبات چیت کاکوئی فائدہ نہیں، پہلے بتارہا ہوں عمران خان ملک میں پھرسیکوئی فسادپھیلائیگا۔ مئی میں الیکشن نہیں ہوسکتے،الیکشن کمیشن معذوری ظاہر کر چکا ، اتنے دنوں میں توبیلٹ پیپربھی پرنٹ نہیں ہوسکتے۔گذشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کنا تھا کہ سیاست کی تاریخ میں عمرانی فتنے جیسا غیر سنجیدہ کریکٹر آج تک نہیں آیا ہوگا اس شخص کی وجہ سے آج ملک سیاسی طور پر ایک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اتخابات کی تیاریاں کررہی ہے جب ملک میں الی ہوں گے انشااللہ مسلم لیگ ن ہی جیتے گی،بہت جلد انتخابی مہم کا آغاز کردیا جائیگاتاہم اپنے ووٹرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں الیکشن سے گھبرانے والے نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...