28 اپریل کوکارکن ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں: سید احمد محمود


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل،ڈسٹرکٹ اور سٹی و تحصیلوں کی تنظیموں کے سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ 28 اپریل کوملتان میں ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس میں اپنی شرکت کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ ایک دہائی سے کارکنان جس مضبوط میڈیا سیل کی ڈیمانڈ کر رہے تھے، انہی کے مطالبے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل میڈیا کی بنیاد رکھی ہے۔ اسی پلیٹ فارم کی مدد سے ہی ہم کراچی سے خنجراب تک یک زباں ہو کر پارٹی پرموشن کے لیے کام کریں گے۔ اسی پلیٹ فارم سے ہی ہر پروپیگینڈا کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسی پلیٹ فارم کی مدد سے ہی افکار قائد عوام نوجوانوں میں عام کریں گے۔ یہ پلیٹ فارم ہی نوجوانوں کی تربیت گاہ ہے،یہی پلیٹ فارم ہی نئے دور کا سٹڈی سرکل ہے۔ یہی پلیٹ فارم ہی کارکنان اور مرکزی قیادت کے درمیان فاصلوں کو کم نہیں بلکہ ختم کر دے گا۔

ای پیپر دی نیشن