لاہور(خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ تینوں نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں لاکھوں کروڑوں کے عوض ٹکٹیں فروخت کر رہی ہیں، ریاست مدینہ کی دعویدار سب سے آگے ہے۔ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ،پیپلزپارٹی اور دیگرکئی جماعتیں ایک ہی قسم کے کلچر اور روایات کی جھنڈا بردار ہیں، ان سب کا مشن ہے کہ ملک میں لوٹ مار جاری رہے اور پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست نہ بن پائے، جب ایک فرد کو کروڑوں کے عوض ٹکٹ دیا جائے گا تو ظاہری طور پر وہ الیکشن جیت کر عوام کی جیبوں اور قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرے گا، اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ جماعت اسلامی ان خرافات سے پاک ہے، جماعت اسلامی اہلیت، ایمان داری اور دیانت داری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ٹکٹ تقسیم کرتی ہے۔