سٹرلنگ‘ کیمفر کی سنچریاں، آئرلینڈ نے اپنی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنادیا


لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئر لینڈ اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آئرلینڈ نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیسٹ سکور 492 بنادیا۔ پال سٹرلنگ اور کرٹس کیمفر کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں سنچریاں بنانے والے تیسرے اور چوتھے آئرش کھلاڑی بن گئے۔ گال میں سری لنکا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پال سٹرلنگ نے 103 اور کیمفر نے 111 رنز بنائے جبکہ اس سے قبل کپتان اینڈی بالبرنی کھیل کے پہلے روز 95 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تھے۔لورکن ٹکر نے 80 رنز بناکر اس تاریخی سکور میں اپنا حصہ ڈالا ۔ پربت جے سوریا نے پانچ ، اسیتھا فرنینڈو اور وشوا فرنینڈو نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔آئرلینڈ نے 2017 میں ٹیسٹ ٹیم کا سٹیٹس حاصل کیا تھا اور وہ اب تک تمام پانچ میچ ہار چکا ہے۔اس سے قبل آئرش ٹیم کا سب سے زیادہ ٹیسٹ سکور 339 تھا جو اس نے 2018 میں اپنے ابتدائی میچ میں پاکستان کےخلاف بنایا تھا۔انتہائی سخت گرم اور مرطوب کنڈیشنز میں پال سٹرلنگ 74 بنانے کے بعد درد کے باعث ریٹائر ہرٹ ہو ئے تھے، لورکان ٹکر کے آو¿ٹ ہونے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کیلئے میدان میں واپس آئے۔پال سٹرلنگ نے اسیتھا فرنینڈو کو چھکا مارا اور اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔اس اننگز کےساتھ وہ تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانےوالے بیٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ اسیتھا فرنینڈو نے ہی پال سٹرلنگ کو 103 رنز پر آو¿ٹ کیا۔ فرسٹ سلپ میں ڈائیو لگا کر دھننجایا ڈی سلوا نے کرٹس کیمفر کا کیچ لیا، وہ پربت جے سوریا کا تیسرا شکار بنے۔اس سے قبل آئرلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 280 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...