انتہا پسندانہ تشدد کی معاشرے میں  کوئی جگہ نہیں:شاہد آفریدی


لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوات میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اس حوالے سے شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ سوات میں پولیس سٹیشن پر بم دھماکے کی خبر نے دل ہلا کر رکھ دیا، میری دعائیں ان بہادر پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ایسے انتہا پسندانہ تشدد کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن