پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور سندھ میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں پندرہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر گوجرہ میں دھرم کوٹ اسٹاپ کے قریب ایک وین اور منی ٹرک ٹکرا گئے، جس سے سات افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی، جس سے اموات واقع ہوئیں، حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث شناخت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔دھر صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نو دوستوں کی میتیں ٹھٹہ سے کراچی منتقل کر دی گئیں۔ٹھٹھہ قومی شاہراہ چلیا کے قریب ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ٹرک کی ٹکر سے سوزوکی پر سوار نو افراد جان سے گئے۔ سوزوکی مکمل تباہ ہو گئی۔ نو دوست پکنک ماننے کینجھر جھیل گئے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد نو دوست لانڈھی قذافی چوک کے رہائشی تھے۔حادثے کا شکار ہونے والا عبداللہ سعودی عرب سے عید کی چھٹیاں منانے کراچی آیا ہوا تھا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں 27 سالہ عدنان، 31 سالہ عبداللہ، 40 سالہ تسبع اللہ، 28 سالہ محمد فيصل، 30 سالہ نوراللہ اور 27 سالہ قيصر شامل ہيں جبکہ تين افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔