پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبل کلب "النصر" کی تربیت کے دوران کچھ دیر کے لیے ایک فوٹوگرافر بن کر تصاویر لینا شروع کردیں۔ یہ تربیت خادم حرمین شریفین کپ کے سیمی فائنل میں "الوحدہ" کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے کی جا رہی تھی۔رونالڈو نے النصر کلب کے صدر المسلی آل معمر، کوچ ڈنکو جیلیچ اور متعدد ساتھیوں کی تصاویر لیں۔ ٹوئٹر پر سعودی کلب کے اکاؤنٹ نے رونالڈو کی تصاویر لینے کے ساتھ ساتھ رونالڈو کی فوٹو گرافی کے نتائج کو بھی شائع کیا اور لکھا کیمرہ تاریخی رونالڈو کے ہاتھ میں ہے اور یہ ان کی فوٹو گرافی کے نتائج ہیں۔رونالڈو نے جب سے سعودی عرب کے کلب ’’النصر‘‘ میں شمولیت اختیار کی ہے وہ خوش نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے درمیان شاندار ماحول پیدا پیدا کردیا ہے۔ اپنی آمد کے بعد سے رونالڈو نے قابل ذکر نمبر حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے النصر کے لیے اپنے 13 میچوں میں 11 گول کیے اور دو گولوں میں مدد کی ہے۔