وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ،نیلور ہائٹس۔ 1 پروجیکٹ کی بیلٹنگ 8 مئی سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی اور مالیاتی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ نیلور ہائٹس 1۔ پروجیکٹ کی بیلٹنگ 16 مئی 2023 کی بجائے 8 مئی 2023 سے پہلے مکمل کرائی جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں سی ڈی اے کے سمندر پار پاکستانیوں کے منصوبوں کے بارے میں اجلاس میں دیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین سی ڈی اے، ممبر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن) سی ڈی اے، اور فنانس ڈویڑن اور سی ڈی اے کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن