اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ میں اہم تقرریوں کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم نے مختلف ممالک میں 11 پریس قونصلرز اور تین پریس اتاشیوں کی فارن پوسٹنگ کی منظوری دی.سیدہ نگہت عامر اوٹاوا کینیڈا ، محسن امانت نیویارک امریکہ میں نئے پریس اتاشی ہوں گے۔سجیلہ نوید پیرس، صغیر وٹو برسلز، محمد عرفان جدہ میں تعینات، مقرب مختار ٹوکیو، محمد صالح دبئی، فرحت جبی تہران، اطہر زیب عباسی سنگاپور میں مقرر ہو گئے۔سید خضر علی شاہ کابل، ضیغم عباس واشنگٹن، عرفان اشرف قاضی بیجنگ، عدیل ستار کولمبو میں بطور پریس اتاشی کام کریں گے۔