لاہور( کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز، 2019 میں ترامیم تجویز کر تے ہوئے، نان لائف بیمہ کنندگان کو کمپنی کے تکافل آپریشن سے حاصل ہونیوالے ریونیو کو بھی مکمل طور پر کمپنی کے سالانہ مالیاتی گوشواروں میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ای سی پی کا نوٹیفیکیشن نمبر 569(I)/2024 شراکت داروں اور عوامی رائے عامہ کیلئے کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔