لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکشن لے لیا۔ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا اور اس کارکردگی کے بعد پہلے مرحلے میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور ازسر نو کمیٹی تشکیل دیکر اس میں 7 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔سابق کرکٹرز عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ عبوری ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں شامل ہونگے۔
ناقص کارکردگی ‘پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل
Apr 26, 2024