پنجاب پولیس شہریوںکے تحفظ ‘جرائم کے قلع قمع کیلئے مصروف عمل : آئی جی 

Apr 26, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے، آپریشنز، انویسٹی گیشن، ٹریفک،سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ، پی ایچ پی، ایس پی یو، ایلیٹ سمیت دیگر فارمیشنز میں تعینات افسران و جوان صوبہ بھر میں اپنے فرائض عمدگی سے ادا کرکے امن وا مان کی فضا برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ماڈرن لائنز پر ٹریننگ پروگرام جاری ہیں اور خواتین افسران واہلکاروں کو پولیس فورس میں ترقی اور کیرئیر گروتھ کے یکساں مواقع دئیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس کی درسگاہ میں پچاسویں سی ٹی پی میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں