مانگا منڈی (نامہ نگار)سول ہسپتال مانگا منڈی کی خستہ حال اور بوسیدہ چھتوں کیخلاف عوام کا شدید احتجاج، 62 سالہ پرانی عمارت کی بوسیدہ چھتیں کسی وقت بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ چھتوں سے جگہ جگہ پر خالی سرئیے نظر آ رہے ہیں ٹھیکیدار نے چھتوں کو تبدیل کرنے کی بجائے نیچے سیلنگ کر کے بوسیدہ چھتوں کو چھپا دیا۔ بڑھانے کی بجائے 3 کمرے ہی ختم کر دئیے ‘ لواحقین کے بیٹھنے والا ہال‘یمرجنسی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سول ہسپتال مانگا منڈی کی بوسیدہ چھتوں کیخلاف عوام کا احتجاج
Apr 26, 2024