لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے قریباً 130 معصوم بے سہارا بچوں کو قذافی سیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچ دکھانے کا اہتمام کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے تعاون سے یتیم اور بے سہارا بچوں کو وی وی آئی پی انکلوژر میں میچ دکھایا گیا۔ تمام بچے خوبصورت یونیفارمز میں ملبوس تھے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ یتیم بچوں کے ہمراہ بس میں بیٹھ کر قذافی سٹیڈیم پہنچے۔