لاہور(نیوز رپورٹر) پاپولیشن انویشن فنڈ، محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب،پی آر ایس پی،ریڈ،ہینڈ اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے سماجی روئیوں میں تبدیلی کی مربوط پالیسی کی تشکیل اور خاندانی منصوبہ بندی کے واوچرز کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے افراد کیلئے BISP ای واؤچر کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ تقریب میں پاپولیشن انویشن فنڈ،محکمہ بہبودِ آبادی کے عہدیداران سیکرٹری پا پو لیشن سلمان اعجاز، سی ای او پی پی آئی ایف و ڈی جی ثمن رائے، چیئر مین پی پی آئی ایف ڈاکٹر اعجاز نبی اورایڈیشنل سیکر ٹری (ٹیکنیکل) نائیلہ الطاف نے شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے مستحق جوڑوں تک خاندانی منصوبہ بندی کی مفت معلومات اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مستحق افراد کیلئےBISPای واؤچرکا اجراء
Apr 26, 2024