لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے توانائی ڈویژن حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی میں سٹاف کی شدید کمی کی وجہ سے آئے روز المناک حادثات روکنے کیلئے لائن سٹاف کی بھرتی پر پابندی ختم کی جائے۔ بجلی کے شعبہ کو نجکاری کرنے کی بجائے اس کی کارکردگی میں اضافہ کیاجائے۔ ماضی میں ملتان اور راولپنڈی میں نجی کمپنیوں کے ناکام ہونے پر انہیں واپڈا کے حوالے کرنا پڑا تھا۔ ادارہ محکمہ بجلی نجی تھرمل پاور ہاؤسوں سے مبلغ 50 روپے فی یونٹ بجلی خریدکر صارفین کو دی جاتی ہے جبکہ خود واپڈا 5 روپے فی یونٹ بجلی مہیا کررہا ہے۔ حکومت ان نجی پاور ہاؤسسز کی انتظامیہ سے دوبارہ بات چیت کرکے بجلی کے نرخ کم کرائے تاکہ قوم کو سستی بجلی کی بنیادی سہولت حاصل ہو۔ یہ مطالبات خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین ہذا کی صدارت میں کئے گئے۔
بجلی کے شعبہ کو نجکاری کی بجائے کارکردگی میں اضافہ کیاجائے:خورشید احمد
Apr 26, 2024